انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے 10 بہترین طریقے – پیسے کمانے کے آسان طریقے

By | مئی 29, 2022

پیسے کمانے کے10 آسان طریقے

یوٹیوب
دوستو یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے آپ ایک ہزار نہیں دو ہزار نہیں بلکہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں اپنی محنت کے بل بوتے پر۔ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں آج کل کی نوجوان نسل یوٹیوب سے پیسہ کمارہی ہے۔
یوٹیوب پر پیسہ کمانے کیلئے کچھ زیادہ بڑا کام نہیں کرنا ہوتا لیکن ایک کام ضرور کرنا ہوتا ہے اور وہ کام یہ ہے کہ جو کچھ بھی آپ کو آتا ہے آپ اُس کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر ڈالنا شروع کردیں۔ اگر آپ بائیک کا کام کرتے ہیں تو آپ بائیک کے کام کی ویڈیوز بنا کر ڈالنا شروع کر دیں۔ اگر آپ بجلی کا کام کرتے ہیں تو یوٹیوب پر یہ بتا نا شروع کردیں کہ اگر بجلی کا کوئی اِشو بنتا ہے تو اُس کو کیسے صحیح کرنا ہے۔
اگر آپ 3 سے 4 مہینہ صبر اور محنت کے ساتھ یوٹیوب پر کام کرتے رہتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ڈروپ شپنگ کا کام
ڈراپ شپنگ نہایت آسان کام ہے اور بھرپور منافع والا کام ہے ۔ اس میں آپ کو پیسے لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
آپ نے کرنا کیا ہوتا ہے میں آپ کو آسان الفاظ میں سمجھاتا ہوں۔ پوری دنیا کے اندر بہت ساری ایسی ویب سائٹس ہیں جو ڈراپ شپنگ کا کام کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر شوپی فائی اور ایمازون۔ آپ نے کرنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے ڈراپ شپنگ والی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا لینا ہوتا ہے۔اُس کے بعد آپ نے اُس ویب سائٹ پر موجود پروڈکٹ کو لوگوں تک پہچانا ہوتا ہے۔ اگر کسی کو آپ کو شیئر کی گئ پروڈکٹ پسند آتی ہے تو آپ کو وہ آرڈر کرے گا۔ آپ نے وہ آرڈر جو آپ کو ملا ہے وہ آگے ڈراپ شپنگ والی ویب سائٹ کو دے دینا ہے۔وہ ویب سائٹ والے آپ کا آرڈر آپ کے کاروبا ر کے نام سے آپ کے کسٹمر کو بھیج دیں گے اور جو پیسے اُس کسٹمر سے وہ لیں گے اُس میں جو آپ کا کمیشن ہوگا وہ آپ کے اکاؤنٹ میں سنیڈ کردیں گے۔ بس اتنا سا کام ہے اور اس کام کو ڈراپ شپنگ کہا جاتا ہے۔
آن لائن کورسز بناؤ اور پیسہ کماؤ
اگر آپ ایک اچھے استا د ہو اور آپ کو اپنی کتا ب پر بہت زیادہ عبور ہے تو آپ اپنے کورسز بنا کر آن لائن فروخت کرکے اچھا خاصہ پیسہ بنا سکتے ہو۔ انٹرنیٹ پر بہت ساری ایسی ویب سائٹس آپ کو ایسی مل جائیں گی جہاں پر آپ اپنا علم فروخت کرکے پیسہ کما سکتے ہو۔ مثال کے طور پر یوڈی می ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں پر آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنا علم فروخت نہیں کرنا چاہتے اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ میں اپنے علم سے پیسہ بھی کماؤ تو پھر آپ اپنے کورسز بناؤ اور یوٹیوب پر ڈالنا شروع کردو کیونکہ یوٹیوب پر جیسے جیسے لوگ آپ کی ویڈیوز دیکھتے جائیں گے ویسے ویسے آپ کی کمائی بڑھتی جائے گی۔
ٹرانسلیٹ کرو اور پیسہ کماؤ
ٹرانسلیشن کرکے بھی آپ اچھا خاصہ پیسہ کما سکتے ہیں۔ آپ کو پیسے کمانے کیلئے کم از کم دو زبانوں پر عبور ہونا چاہیے۔ بہت سارے لوگ آپ کو اپنی کمپنی کیلئے کہ سکتے ہیں کہ آپ ہمارے لیئے کام کریں یا پھر آن لائن کچھ ڈاکومنٹ بھی آپ کو دیے جاسکتے ہیں کہ اس کو ٹرانسلیٹ کرکے دیں۔ آج کل جیسے پاکستان میں ترکش ڈرامے کافی دیکھے جاتےہیں تو اگر آپ کو ترکش زبان آتی ہوگی تو آپ کیلئے بڑی آسانی سے آن لائن جاب مل سکتی ہے۔ آپ ڈراموں کو اپنی زبان میں ٹرانسلیٹ کرسکتے ہیں یا پھر وہ کام جو آپ کو دیا گیا ہو اُس کو ٹرانسلیٹ کرکے اچھا خاصہ پیسہ کما سکتے ہیں۔
آن لائن استاد بنو اور گھر بیٹھے پیسے کماؤ
اس آرٹیکل میں ایک کام میں پہلے بتا چکا ہوں کہ آپ اپنے آن لائن کورسز بنا کر اور ان کو فروخت کرکے پیسہ کما سکتے ہو لیکن ابھی میں آپ کو ایک اور آئیڈیا دینے جارہاہوں اور وہ آئیڈیا یہ ہے کہ آپ آن لائن سٹوڈنٹس کو پڑھا کر پیسہ کما سکتے ہو اس کیلئے آپ سکائپ کا سہارا لے سکتے ہو، واٹس ایپ کا سہارا لے سکتے ہو ۔
بہت سارے لوگ آن لائن پڑھا کر گھر بیٹھے پیسے کمارہے ہیں۔ اگر آپ حافظ قرآن ہیں تو آپ باقی دنیا میں قرآن پاک آن لائن پڑھا سکتے ہیں۔ باہر کے لوگ زیادہ تر اپنے بچوں کو آن لائن ہی قرآن پاک کی تعلیم دلواتے ہیں۔
فری لانسر بنو اور آن لائن پیسے کماؤ
فری لانسنگ ایک ایسا کام ہے جو 10 میں سے 7 سٹوڈنٹس لازمی کرتے ہیں۔ فری لانسنگ ایک اچھا ذریعہ ہے پیسہ کمانے کا۔ اگر آپ فری لانسنگ میں اپنا نام کمانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو کسی ایک سکِل پر کام کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر آپ کو ڈیٹا انٹری کا کام آتا ہو، آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ یا پھر فوٹو ایڈیٹنگ آتی ہو یا پھر آپ کو کوئی اور سکِل ایسی آتی ہو جس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بھی ہواور آپ کو وہ سارا کام اچھے سے آتا بھی ہو تو فری لانسنگ کے ذریعے سے پیسے کمانا آپ کیلئے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
آپ فری لانسنگ کا کام اپنی ویب سائٹ بنا کربھی کرسکتے ہیں ۔ اگر اپنی نہیں بنا سکتے تو آپ فائیور ، اپ ورک پر بھی اکاؤنٹ بنا کر اپنی سروس دے سکتے ہو۔
ویب سائٹ بناؤ اور آن لائن کمائی کرو
آپ اپنا بلاگ بناؤ یا ویب سائٹ بناؤ اور وہاں سے پیسے کماؤ۔ جی ہاں دوستو آپ گھر بیٹھے ویب سائٹس بنا کر اور ان پر کام کرکے اچھا خاصہ پیسہ کما سکتے ہیں۔
ویب سائٹس پر آپ نے کرنا کیا ہوتا ہے میں آپ کو بتا تا ہوں۔ اگر آپ کے پاس کوئی پروڈکٹ ہے تو آپ اپنی پروڈکٹ کے بارے میں ویب سائٹ پر بتا سکتے ہو۔ اگر آ پ کی کوئی پروڈکٹ نہیں ہے لیکن آپ کے پاس کوئی اچھی سکِل ہے اور آپ سروس دینا چاہتے ہو تو آپ ویب سائٹ پر سروس کا بتا سکتے ہو۔ لیکن اگر آپ کے پاس یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں تو پھر آپ آرٹیکل رائیٹنگ کرسکتے ہو مطلب یہ ہے کہ آپ مختلف ٹوپکس پر معلومات لکھ سکتے ہو اور اُسے ویب سائٹ پر ڈال سکتے ہو اُس کے بعد جب 20 یا 25 آرٹیکل آپ لکھ لو تو پھر آپ اپنی ویب سائٹ مونیٹائز کرواسکتے ہو اور اس طرح سے آپ یہاں سے بھی پیسہ کما سکتے ہو۔
موبائل ایپ بناؤ اور پیسہ کماؤ
موبائل ایپس بنانا آج کے دور میں بہت ہی آسان طریقہ ہے۔ آج کل اگر آپ کو کوئی بھی کوڈنگ نہیں آتی تو بھی آپ بڑی ہی آسانی سے کوئی بھی ایپ بنا سکتے ہیں اور پھر پلے سٹور میں اپلوڈ کرکے وہاں سے ایڈز کی مدد سے بہت اچھی کمائی کی جاسکتی ہے۔
آپ کسی بھی ٹوپک پر کوئی بھی ایپ بنا کر اپلوڈ کرسکتے ہیں۔
ڈیٹا انٹری ورک
ڈیٹا انٹری کا مطلب صرف یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے صرف کسی کاغذ سے دیکھ کر کوئی ڈیٹا آن لائن اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ کوئی شخص آپ کو 30 یا اس سے زیادہ فوٹوز دے کر کہ سکتا ہے کہ اس کا بیک گراؤنڈ تبدیل کرو یا پھر یہ کہ سکتا ہے کہ میرے پاس کچھ ماکروسوفٹ ورڈ کی کچھ فائلز ہیں ان کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرو اس طرح کے سارے کام ڈیٹا انٹری میں شمار ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو کوئی سا بھی کام آتا ہے تو آپ آن لائن ڈیٹا انٹری کی سروس دے کر اچھی خاصی کمائی کرسکتے ہیں۔
اس کیلئے اب آپ کے ذہن میں سوال ہوگا کہ ہمیں کام کہاں سے ملے گا تو آپ کام تلاش کرسکتے ہیں فیس بک یا واٹس ایپ گروپس میں۔ فیس بک اور واٹس ایپ کے گروپس تلاش کریں ڈیٹا انٹری کے۔ آپ کو آسانی سے بہت سارے گروپس مل جائیں گے۔ ان کو جوائن کرو اور وہاں پر ایک میسج کرو کہ مجھے یہ یہ کام آتے ہیں۔ پھر دیکھیے گا کہ آپ کو بہت سارا کام ملے گا وہ بھی بہت کم وقت میں۔
ٹِک ٹاک اور سنیک ویڈیو سے پیسے کمانے کا طریقہ
شروع شروع میں یوٹیوب ایسا سورس تھا جہاں پر ویڈیوز بنا کر آپ پیسے کما سکتے تھے لیکن اب مارکیٹ میں ٹک ٹاک اور سینک ویڈیو ایپس بھی آچکی ہیں۔ یہ ایسی ایپس ہیں جن کا استعمال کرکے آپ اپنی زندگی کی مشکلات میں کافی حد تک کمی لاسکتے ہیں۔ جی ہاں دوستو اگر آ پ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو آپ سینک ویڈیو سے یا پھر ٹک ٹاک سے اچھی خاصی کمائی کی جاسکتی ہے۔
بس آپ کو جو کچھ بھی آتا ہے آپ اُس کام کی ویڈ یو بناتے جائیں اور پیسے کماتے جائیں۔
اُمید ہے آپ کو یہ آرٹیکل بہت زیادہ پسند آئے گا۔ آگر آپ کو یہ آرٹیکل اچھا لگے تو اپنے دوستو اور اپنی فیملی کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ شکریہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔