وہم کیا ہے – وہم کیسے اور کیوں ہوتا ہے – وہم کا علاج کیا ہے

By | جولائی 22, 2022

اسلام علیکم دوستو اس آرٹیکل میں آپ کو بتا یا جائےگا کہ وہم کیا ہوتا ہے۔ وہم کیسے اور کیوں ہوتا ہے اور وہم کا علاج کیا ہے۔ اگر آپ بھی وہم کا شکار ہیں تو اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں۔ آپ کی وہم کی بیماری ختم ہوجائے گی۔
وہم کیا ہے
وہم ایک ایسا مرض ہوتا ہے جو انسانی ذہن میں وسوسے اور اندیشے پیدا کرتا ہے۔ ایک ایسی چیز جو نہیں ہے لیکن آپ کو لگتا ہے کہ وہ ہے تو اس چیز کا نام وہم ہے۔ آپ تالا لگا کے واپس اپنے کمرے میں جاتے ہیں اور جاتے ہوئے آپ کے ذہن میں بات آتی ہے کہ پتا نہیں لاک سہی طرح سے لگا ہے یا نہیں یہ وہم ہے۔ آپ ایک بار چیک کرتے ہیں پھر دوبارہ چیک کرتے ہیں اور بار بار چیک کررہیں لیکن آپ کو پھر بھی لگ رہا ہے کہ تالا نہیں لگا ہوا جبکہ وہ لگا ہوا بھی ہے تو یہ وہم ہے۔ کہنے کا مطلب ہے حقیقت میں جیسا آپ کا ذہن سوچ رہا ہوتا ہے ویسا کچھ بھی نہیں ہوتا لیکن پھر بھی آپ کا دل و دماغ نہیں مان رہا ہوتا اور آپ وہم میں پڑھ جاتے ہیں۔
وہم کیسے اور کیوں ہوتا ہے۔
وہم ہونے کی ایک وجہ علم کا نہ ہونا بھی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس قرآن پاک کا جتنا زیادہ علم ہوگا اتنا زیادہ ہی آپ وہم سے بچ سکتے ہیں اور اگر وہم ہوگیا ہے تو جلدی سہی ہوسکتے ہیں قرآن اور حدیث کے علم کی وجہ سے۔ مثال کے طور پر وضو کررہے ہیں آپ ۔ دین کہتا ہے کہ تین مرتبہ اپنا چہرہ دھو لو لیکن آپ بار بار چہرہ دھو رہے ہیں کہ پتا نہیں سہی طرح چہرہ دھویا گیا ہے یا نہیں ۔ ایسا نہیں کرنا جب دین کہ رہا ہے کہ تین مرتبہ چہرہ دھونے سے آپ کا چہرہ صاف ہوجاتا ہے تو پھر کیوں وہم میں پڑھ کے بار بار چہرہ دھو رہے ہو۔ یہ مت سوچو کہ چہرہ سہی دھویا گیا ہے یا نہیں بس یہ یقین رکھو کہ آپ نے تین مرتبہ دھو لیا ہے چہرہ ۔ آپ کا چہرہ پاک ہوگیا۔ پھر بھی اگر وہم پڑتا ہے تو باقی سب بات اس مالک پر چھوڑ دو وہ سب کچھ جانتا ہے۔ وہ رحم کرنے والا ہے۔ اس کی ذات پر یقین رکھ کر نماز پڑھو۔
وہم کا علاج۔
سب سے پہلا اور بہتر علاج یہ ہے کہ آپ علماء کرام کی زیادہ سے زیادہ ویڈیوز سنیں اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو قرآن و سنت کا علم زیادہ ہوگا اور آپ کا اعتماد بڑھے گا۔
وہم ختم کرنے کا علاج نمبر 2 یہ ہے کہ تربوز کے گودے کا پانی نکال لو ایک پاؤ، ایک پاؤ گائے کا دودھ لے لیں، ڈھائی تولہ مصری لے کر یہ سب چیزیں ایک بوتل میں ڈال کر رات کو صحن میں لٹکا دیں اور جب صبح ہوجائے تو بغیر کچھ کھائے بغیر کچھ پیئے بوتل میں موجود شربت کو پی لیں۔ یہ کام آپ نے 21 دن تک کرنا ہے۔ اس سے آپ کی وہم کی بیماری کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔