دانتوں کا کیڑا ختم کرنے کا طریقہ – دانت کے کیڑے سے نجات حاصل کرنے کا گھریلو ٹوٹکہ

By | جولائی 23, 2022

اسلام علیکم دوستو اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا گیا ہے دانت کے کیڑے ختم کرنے کا طریقہ۔
دوستو اگر آپ کو دانتوں میں کیڑے کا مسئلہ ہے اور آپ پریشان ہیں کہ اس بیماری سے کیسے نجات حاصل کی جائے تو اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں۔
دانت کا کیڑا ختم کرنے کا گھریلو ٹوٹکہ۔
سب سے پہلے آپ نے کچھ چنبیلی کے پتے حاصل کرلینے ہیں۔ اس کے بعد ان پتوں کو آپ نے پانی میں اُبال لینا ہے۔ بس اتنا سا کام کرنا ہے اور اس کے بعد جب بھی صبح آپ اُٹھیں بنا کچھ کھائے بنا کچھ پیے جو چنبیلی کا پانی آپ نے ابالا تھا اس کے ساتھ غرارے کریں۔ کچھ ہی دن میں آپ کے دانتوں کے کیڑے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔
دانتوں کا کیڑا ختم کرنے کا طریقہ نمبر دو۔
پہلے طریقے میں آپ کو چنبیلی کے پھول حاصل کرنے کا کہا تھا۔ اگر وہ مل جائے تو پہلا والا طریقہ ہی استعمال کریں اگر وہ نہیں ملتے تو پھر آپ کو اس سے بھی آسان طریقہ بتانے لگا ہوں۔
تھوڑا سا پودینہ حاصل کرلیں۔ دو گلاس پانی میں اس پودینہ کو ڈال کر اچھی طرح چولہے پر ابال لیں۔ ابالنے کے بعد پانی کو کسی کپڑے یا چائے والی پونی سے چھان لیں تاکہ پانی علیحدہ ہوجائے۔ اس علیحدہ کیئے ہوئے پانی میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں اور پھر اس پانی کو کسی بھی بوتل میں ڈال کر کسی اچھی جگہ پر محفوظ کرلیں۔
آپ نے اس پانی سے دن میں دو بار کُلی کرنی ہے۔ یہ پانی ماؤتھ واش کی طرح کام کرے گا اور ایک ہفتہ میں ہی آپ کے دانتوں کا جو کیڑا ہے وہ ختم ہوجائے گا۔
دانت کے کیڑوں سے نجات پانے کا آسان طریقہ نمبر تین۔
پودینے کے تیل کے پندرہ قطرے لے لیں اور ناریل کے تیل کے تین چمچ، نیم پاؤڈر ایک چمچ اور تین چمچ بیکنگ سوڈا کے ۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر جو چیز بنے گی اس کو آپ نے ٹوتھ برش پر لگا کر استعمال کرنا ہے۔ اس طرح کرنے سے ایک تو آپ کے دانت موتی کی طرح چمکدار ہونا شروع ہوجائیں گے اور دوسرا آپ کے دانتوں کا کیڑا بھی ختم ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔