بادام کھانے کے فائدے – کتنے بادام کھانے چاہیے – کب بادام کھانے چاہیے

By | جولائی 23, 2022

بادام کے کچھ بہترین فوائد۔
بادام کھانے سے دماغی کمزوری ختم ہوتی ہے۔
بالوں، دانتوں اور جلد کیلئے بادام ایک بہترین غذا ہے۔
اگر آپ میں بہت زیادہ خون کی کمی ہے تو بادام کھانے سے خون میں اضافہ ہوتا ہے۔
بادام کھانے سے جسمانی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔
بادام کی مدد سے آپ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
بادام کی تاثیر
بادام کی تاثیر کی بات کریں تو اس کا مزاج گرم ہوتا ہے۔ اس لیے تو اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ رات کو بادام بھگو کے صبح کھانے چاہیے اس کی وجہ جب پانی میں بادام بھگو دیے جاتے ہیں تو اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوجاتی ہے اور دوسرا بادام کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
بادام اور شوگر۔
شوگر کا علاج ابھی تک اس دنیا میں نہیں آیا جس سے شوگر مکمل طور پر ختم ہوجائے ہاں شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور انسولین سے جان چھڑوائی جاسکتی ہے۔
اس کا میں آپ کو طریقہ بتا نا والا ہوں باقی قدرت کی مرضی وہی آپ کو شفا دے سکتی ہے۔
کچھ بادام لے لیں اور ان کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے بادام لیموں کا رس نکال کر بادام میں مکس کردیں اور پھر صبح کے وقت بنا کچھ کھائے بنا کچھ پیے اس کا استعمال کریں۔ ایسا کچھ دن تک کرنے سے آپ کی شوگر کنٹرول میں آجائے گی اور آپ کو انسولین بھی لگانا نہیں پڑے گی۔
بادام اور کولیسٹرول
بادام کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ چار سے پانچ بادام کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے اور اسے کولیسٹرول کا مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔
بادام اور دودھ کا استعمال طاقت میں اضافہ۔
اگر آپ کا جسم تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے اور آپ جسمانی طور پر مکمل فٹ نہیں ہیں تو آج سے ہی بادام کے ساتھ دودھ کا استعمال کرنا شروع کردیں۔ آپ کی جسمانی طاقت میں بھرپور اضافہ ہوگا۔
آدھا کلو گرم دودھ لے لیں۔ اس کے بعد دس بادام لے کر ان کو پانی میں بھگو کر صبح چھیل لیں اور ان کو اچھی طرح پیس لیں۔ پیسے ہوئے باداموں کو آدھا کلو گرم دودھ میں مکس کرلیں اور چولہے پر ابالنا شروع کردیں۔ جب تین بار دودھ ابل جائے تو دودھ کو اُتار کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ جب دودھ ٹھنڈا ہوجائے تو اس دودھ میں مصری یا پھر اپنی مرضی سے شہد اپنے ذائقے کے مطابق ملالیں اور پھر اس دودھ کو پی جائیں۔
بادام کھاؤ کولیسٹرول سے نجات پاؤ
بادام قدرت کی طرف سے ایک بہترین تحفہ ہے ۔ بادام میں وٹا من ای اور پروٹین بھرپور ہوتے ہیں۔ وٹامن ای اور یہ پروٹین کولیسٹرول کی بیماری کو نہیں ہونے دیتے۔ بادام کو اپنی زندگی کا روٹین بنائیں۔
بادام ایک ایسی غذا ہے جس میں گوشت اور مچھلی سے بھی زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے۔ بادام کھانے سے انسان کی صحت زیادہ بہتر رہتی ہے اور خون بھی زیادہ بنتا ہے۔
بادام چھلکے کے ساتھ کھائیں یا چھلکے اتار کے؟
بادام کا چھلکا بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے اس لیئے چھلکے کے ساتھ کھانے کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ چھلکے کے اندر فائبر ہوتا ہے اور یہ فائبر ہی اس چھلکے کی بہترین چیز ہے اور اس کا فائدہ بھی کافی ہوتا ہے۔
بادام بھگو کر اور پھر چھلکا اتار کر کھائیں تو کیا ہوگا؟
بادام چھلکے کے ساتھ کھانا بھی اچھا ہے اور چھلکے کے بغیر کھانا بھی اچھا ہے۔ چھلکے کے بغیر کھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ معدہ آسانی سے باداموں کو ہضم کرلیتا ہے۔ اگر آپ رات کو دس بادام بھگو کر رکھ دیں گے اور صبح کے وقت چھلکا اتار کر کھالیں گے تو اس سے انسانی جسم کو بہت زیادہ طاقت ملتی ہے اور حافظہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔
بادام کھانے کا بہترین طریقہ کون سا ہے چھلکے کے ساتھ یا چھلکے کے بغیر؟
جس طرح پہلے یہ بات ہوچکی ہے کہ بادام کھانے کا طریقہ چھلکے کے ساتھ بھی سہی ہے اور چھلکے کے بغیر بھی سہی ہے۔ دونوں ہی اچھے طریقے ہیں۔ آپ کو جو طریقہ اچھا لگتا ہے آپ اس طریقے کے مطابق بادام کھا سکتے ہیں۔ ہاں چھلکے کے بغیر کھائیں گے بھگو کے تو ہضم کرنے میں آسانی ہوگی۔
بادام ایک دن میں کتنے کھانے چاہیے؟
اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں کا موسم زیادہ تر گرم رہتا ہے تو پھر آپ کو ایک دن میں پانچ سے زیادہ بادام نہیں کھانے چاہیے ہاں اگر آپ ٹھنڈے علاقے میں ہیں یا موسم سردی کا ہے تو پھر آپ آٹھ سے دس بادام کھا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس سے بھی زیادہ کھانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اپنی ورزش پر بھر دھیان دینا پڑے گا تاکہ اگر آپ زیادہ بادام کھائیں تو وہ ورزش کے دوران ہضم ہوجائیں ۔
بادام کس وقت کھانے چاہیے؟
بادام کھانے کا صحیح وقت صبح کا وقت ہوتا ہے لیکن اس میں بھی دو چیزیں سامنے آجاتی ہیں۔ اگر آپ اپنے حافظے کو تیز کرنا چاہتے ہیں یا نظر کو تو پھر رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے بادام کا استعمال کریں لیکن اگر آپ جسمانی طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر صبح نہار منہ بادام کا استعمال کرنا بہتر ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے بادام کا استعمال۔
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح نہار منہ بادام کھائیں اور اس کے بعد دودھ مت پیجئے گا۔
وزن بڑھانے کیلئے بادام کا استعمال۔
اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو پھر صبح نہا ر منہ بادام کے ساتھ دودھ کا استعمال کریں آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔