وہ بالی وڈ سٹار جن کے نام اصل نہیں ہیں

By | مارچ 12, 2022

دوستوں اس آرٹیکل میں آپ جان سکیں گے کہ وہ کون کون سے مشہور ترین اداکار ہیں جن کے نام پہلے کچھ اور تھے اور بالی وُڈ انڈسٹری میں آنے کے بعد کچھ اور ہوگئے۔

بالی وُڈ انڈسٹری میں ایسے بہت سے سپر سٹار ہیں جن کے نام اور شخصیت سے آپ اچھی طرح واقف ہیں لیکن آپ صرف اُن کے وہ نام جانتے ہیں جو اُن کے اصلی نام نہیں ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کون کون سے بالی وڈ کے وہ سپر سٹار ہیں جنہوں نے اپنے نام تبدیل کرلیے تھے۔

شمی کپور:

شمی کپور کو آپ بہت اچھی طرح جانتے ہوں گے۔ ان کو بہترین رومانوی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ شمی کپور کا اصل نام شمشیر راج کپور تھا۔ شمی کپور کی رومانوی اداکاری اور ان کے اچھے اخلاق اور زندہ دلی کی وجہ سے ان کو بھارت میں ایلوس پریسلے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے شمی کپور کے خاندان کی تو ان کے خاندان کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ان کے خاندان کا آبائی شہر پاکستان کا سب سے پیارا شہر پشاور تھا۔

شمی کپور اپنی اداکاری کی وجہ سے آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

اکشے کمار:

اکشے کمار بالی وُڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہوں میں سے ایک ہیں۔ اس ہیرو کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہمیشہ صبح جلدی اُٹھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایک پروگرام کے دوران کہ ان کی زندگی کا ایک بھی دن ایسا نہیں ہے جب انہوں نے صبح چڑھتا سورج نہ دیکھا ہو۔

اکشے کمار کو بالی وُڈ میں خطروں کا کھلاڑی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مشکل سے مشکل اسٹنٹ بھی خود ہی کرتے ہیں۔ اکشے کمار کا اصل نام راجیو اوم بھاٹیا ہے۔ جب راجیو اوم بھاٹیا بالی وُڈ کی انڈسٹری میں آیا تو انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے اکشے کمار رکھ لیا۔

امیتابھ بچن:

امیتابھ بچن جن کو بالی وُڈ انڈسٹری کا بگ باس مانا جاتا ہے ان کا بھی نام پہلے کچھ اور نام تھا۔ ان کا اصلی نام  انقلاب شریواستو تھا۔ یہ نام اُن کے والد نے رکھا تھا لیکن بعد میں یہ نام تبدیل کرکے امیتابھ بچن رکھ دیا گیا۔

امیتابھ بچن کو بگ باس کے ساتھ ساتھ اینگری ینگ مین کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے لاتعداد فلموں میں اپنی شاندار کارکردگی سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

دلیپ کمار:

دلیپ کمار کا تعلق ویسے تو  انڈیا سے ہے لیکن یہ سپر سٹار پیدا پاکستان میں ہواتھا۔ پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہونے والا یہ ستارہ انڈیا کی سر زمین پر جاکر ایسا چمکا کہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے بس گیا۔ لوگ آپ سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں۔دلیپ کمار خود تو اس دنیا سے چلے گئے لیکن اپنی محنت  سے اپنی عمدہ اداکاری سے ہمیشہ کیلئے بالی وُڈ انڈسٹری پر اپنے نام کی چھاپ چھوڑ گئے۔ آج کل جو نیا ہیرو آتا ہے۔وہ اپنی اداکاری کا پہلا سبق دلیپ کمار کی اداکاری دیکھ کر حاصل کرتا ہے۔

دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا۔ لیکن بالی وُڈ اور لوگ ان کو دلیپ کمار کے نام سے ہی یاد کرتے ہیں۔

رجنی کانت:

جس طرح انڈیا اور پاکستان میں اور پوری دنیا میں لوگ امیتابھ بچن اور دلیپ کمار کوچاہتے ہیں ویسے ہی رجنی کانت بھی سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ رجنی کانت کا اصل نام شواجی گائیکواڈ تھا۔ لیکن آپ نے بعد میں اپنا یہ نام تبدیل کرلیا۔مشہور ہدایتکار بالاچندر کے کہنے پر یہ نام آپ نے رکھا تھا۔

راجیش کھنہ:

راجیش کھنہ نے تیس سال سے زائد عرصہ تک بالی وُڈ انڈسٹری پر اپنا راج قائم رکھا۔ آپ کی اداکاری آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ راجیش کھنہ کا اصل نام جتن کھنہ تھا۔ لیکن بعد میں راجیش کھنہ رکھ دیا گیا۔

راجیش کھنہ کے ایک انکل نے ان کا نام تبدیل کیا تھا جن کا نام کے کے تلوار ہے۔

کمل ہاسن:

کمل ہاسن بالی وڈ انڈسٹری کا ایک اور روشن ستارہ ہے۔ اس ستارے کی چمک نے اندھیرے کو اجالے میں بدل دیا۔

کمل ہاسن جب ایک انٹرویو دے رہے تھے تو انہوں نے وہاں یہ انکشاف کیا کہ کمل ہاسن اُن کا اصل نام نہیں ہے بلکہ ان کا اصل نام پارتھا سارتھی سرینواسن تھا۔

عامر خان:

عامر خان بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی ایک الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔ لگان مووی ہو یا تارے زمیں پر یا پھر پی کے ہر ایک فلم میں عامر کا کردار اور سٹائل پہلے سے مختلف تھا۔

عامر خان کا اصل نام محمد عامر حسین خان ہے لیکن بالی وڈ انڈسٹری میں آنے کے بعد اس نام کو تھوڑا چھوٹا کرکے صرف عامر خان رکھ دیا گیا۔

اجے دیوگن:

اجے دیوگن انڈیا انڈسٹری میں سنگم کے نام سے کافی زیادہ مشہورہیں۔ اجے دیوگن کی مووی دل جلے نے بعد سارے ریکارڈ توڑ ڈالے تھے ۔ اجے دیوگن کا نام بھی اصل نہیں ہے۔ ان کا اصل نام وشال ویرو دیوگن ہے۔ لیکن بالی وڈ انڈسٹری مین ان کو اجے دیوگن کے نام سے لوگ جانتے ہیں۔

سنی دیول:

سنی دیول کا اصل نام اجے سنگھ دیول ہے۔ ان کا تعلق سکھ فیملی سے ہے۔

بوبی دیول:

بوبی دیول سنی دیول کا چھوٹا بھائی ہے۔ ان کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے۔

ٹائیگر شیروف:

ٹائیگر شیروف کا اصل نام  جے ایمنت شیروف ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری پر ان کا نام کافی چمک رہا ہے اور نوجوان نسل ان سے بہت پیار کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔