رنگ گورا کرنے کا طریقہ
رنگ گورا کرنے کے ویسے تو بہت سارےطریقے ہیں لیکن ہم جو آپ کو طریقہ بتانے جارہے ہیں یہ طریقہ نہایت آسان اور سستا بھی ہے۔
مارکیٹ کی بڑی بڑی اور مہنگی کریموں کے بغیر بھی آپ اپنا رنگ گورا کرسکتے ہیں۔
بازار سے اکثر کریم جو مرد اور عورت خرید کرلاتے ہیں اُن میں زیادہ تر جعلی ہوتی ہیں۔ اگر آپ ان کریموں کا استعمال کرتے ہیں آپ کی سکن گوری ہونے کی بجائے خراب ہوجاتی ہے۔
یہاں آپ کو رنگ گورا کرنے کا جوطریقہ بتا یا جارہا ہے یہ صرف ۱۰ منٹ کا ہوگا اور ۱۰ منٹ بعد آپ کی سکن کا رنگ واضح طور پر گورا ہوجائے گا۔
رنگ گورا کرنے کیلئے آپ کو کن کن چیزون کی ضرورت پڑے گی آئیے جان لیتے ہیں۔
چار چمچ دودھ
ایک چمچ شہد
دو چمچ بیسن
تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعدآپ نے اس کو اپنے چہرے پر لگا لینا ہے۔ ۱۰ منٹ تک لگانے کے بعد آپ نے چہرے کو اچھی طرح دھو لینا ہے۔ صرف ۱۰ منٹ میں یہ چھوٹا سا کام کر کے آپ اپنا رنگ گورا کرسکتے ہیں بہت ہی آسانی کے ساتھ۔
یہ طریقہ شادی یا کسی بھی اور تقریب پر جانے سے ۱۰ منٹ پہلے لازمی استعمال کریں۔ آپ کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔