موٹاپا ختم کرنے کا طریقہ – پیٹ کی چربی ختم کرنے کا طریقہ

By | مئی 22, 2022

موٹاپا ختم کرنے کا طریقہ

اسلام علیکم دوستو اس آرٹیکل میں آپ کو موٹاپا کم کرنے کے طریقے بتائیں جائیں گے۔ اُمید ہے دوستو اگر آپ ان میں سے کسی بھی ایک ٹوٹکہ پر کام کرتے ہیں تو آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔

لیموں سے وزن کم کرنے کا طریقہ:

دوستو میں ابھی جو پہلا ٹوٹکہ آپ کو بتانے جارہا ہوں یہ ٹوٹکہ نہایت ہی آسان اور سستا ترین ہے۔ دوستو آپ نے 2 اشیا ء کا استعمال کرنا ہے اور اس استعمال سے آپ کچھ ہی دنوں میں دیکھیں گے کہ آپ کا وزن 5 سے 6 کلوگرام کم ہوچکا ہے۔
اشیاۓۓء:
1 عدد لیموں
60 گرام پارسلے
علاج کا طریقہ:
سب سے پہلے آپ نے لیموں کو اچھی طرح دھو کر اُس کا رس نکال لینا ہے۔ اُس کے بعد آپ نے پارسلے کو باریک باریک کاٹ لینا ہے۔
ایک برتن لے کر اُس میں کٹا ہوا پارسلے اور لیموں کا رس ڈال کر اُس میں پانی ڈال دینا ہے۔ بس اتنا سا کام تھا آپ کا شربت تیار ہوچکا ہے۔ اب آپ نے اس شربت کو پیا کرنا ہے اور پھر اس شربت کا کمال دیکھنا ہے بس۔
اس شربت کو کب اور کیسے اور کتنی بار پینا ہے یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔
آپ نے روزانہ پانچ دن تک اس شربت کو صبح خالی پیٹ پینا ہے۔ پانچ دن تک یہ شربت استعمال کرنے کے بعد اس کو پینا چھوڑ دینا ہے اور ۔
دس دن کی بریک کے بعد آپ نے پھر سے اُس شربت کو پینا شروع کرنا ہے اور پہلے کی طرح اس بار بھی پانچ دن تک آپ نے پینا ہے۔
اس عمل سے آپ کے پیٹ کی چربی کم ہونا شروع ہوجائے گی اور آپ کا وزن بھی کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

دار چینی سے موٹاپا ختم کرنے کا طریقہ:

موٹاپا کم کرنے کا طریقہ دوسرا بہترین طریقہ دہی میں دار چینی کا استعمال ہے۔ اس طریقہ سے بہت جلدی نا صرف پیٹ کی چربی ختم ہوتی ہے بلکہ انسان کی صحت بھی بہتر ہوجاتی ہے۔
اشیاء:
دار چینی، دہی
علاج کا طریقہ:
آپ نے روزانہ صبح کے وقت دہی کا استعمال کرنا ہے اور اس دہی میں آپ نے چینی کا استعمال بلکل بھی نہیں کرنا ہے بلکہ چینی کی جگہ پر آپ نے دار چینی کا استعمال کرنا ہے۔
آپ نے اپنی مرضی سے جتنی دہی کھانے کیلئے لینا چاہتے ہیں اُتنی دہی آپ نے کسی برتن میں لے لینی ہے۔ اُس کے بعد آپ نے دار چینی کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر کی شکل میں بنا لینا ہے۔ اور جب پاؤڈر بن جائے تو دار چینی کا آدھا چمچ آپ نے دہی میں ڈال دینا اور اس کو دہی میں اچھی طرح مکس کرلینا ہے۔
اور اس کو خالی پیٹ روزانہ کھانا ہے۔ اگر آپ 3 سے 5 دن لگاتار اسی طرح دہی میں دار چینی کا استعمال کرتے ہیں تو کچھ ہی دنوں میں آپ کے جسم میں آپ کو واضح فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔
یہ نسخہ مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں اور عورتیں بھی یہ نسخہ استعمال کرسکتی ہیں۔ لیکن وہ عورتیں جن کے گھر بیٹا یا بیٹی ہونے والی ہے۔ وہ اس نسخہ سے دور رہیں۔ جب اُن کے گھر میں بیٹا یا بیٹی آجائے تو تب وہ بھی یہ نسخہ استعمال کرسکتی ہیں۔

زیرہ سے پیٹ کم کرنے کا طریقہ:

دوستو اگر آپ کا پیٹ بہت زیادہ بڑا ہوا ہے اور جب آپ باہر جاتے ہیں اور باہر جاتے ہوئے آپ کو پیٹ کی وجہ سے شرم محسوس ہوتی ہے تو زیرہ کے استعمال سے آپ اپنے آپ کو مکمل طور پر سلم اینڈ سمارٹ کرسکتے ہیں۔
اشیاء:
اجوائن 50 گرام
برگ سداب 50 گرام
سونف: 50 گرام
زیرہ: 50 گرام
علاج کا طریقہ:
علاج کا طریقہ بہت آسان ہے ۔ آپ نے چاروں چیزوں کو زیرہ کو، سونف کو، برگ سداب کو اور اجوائن کو ان سب کو آپس میں اچھی طرح پاؤڈر بنا کر مکس کر لینا ہے۔
طریقہ استعمال بھی بہت زیادہ آسان ہے۔ صبح ناشتے سے پہلے اور رات کھانے سے پہلے آپ نے سادہ پانی ایک گلاس میں لے کر آدھا چمچ پاؤڈر کا لے لینا ہے جو آپ نے بنایا تھا۔ اور اسے کھا کر اوپر سے سادہ پانی استعمال کرلینا ہے۔
اگر آپ دو مہینے تک روزانہ یہ کام کرتےہیں تو آپ کا وزن بھی کم ہوجائے گا۔ چربی بھی ختم ہوجائے گی۔ اور آپ خوبصورت بھی بن جائیں گے۔

دو دن میں ایک کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ:

اشیاء:
دو چمچ سوکھی ہوئی سبز چائے
ڈیڑھ لیٹر کم چکنا ئی والا دودھ
طریقہ علاج:
دوستو اگر آپ چاہتے ہیں کہ دو دن کے اندر اندر آپ کا کم از کم ایک کلوگرام وزن کم ہوجائے تو دوستو یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ بس جیسے جیسے آپ کوباتیں بتائی جائیں ویسے ویسے آپ نے وہ کام کرتے جانا ہے۔ آپ کا وزن دو دن میں ایک کلوگرام کم ہوجائے گا۔
سب سے پہلے آپ نے آپ نے دودھ کو اُبال لینا ہے اور پھر اسے 70 ڈگری پر گرم کر لینا ہے۔
دودھ گرم کرنے کے بعد آپ نے دو چمچ سبز چائے ڈال دینی ہے۔ سبز چائے ڈالنے کے بعد اب اس کو20 منٹ تک ڈھانپ کر رکھ دیں اور 20 منٹ کے بعد اس دودھ کو چھان لیں۔ آپ کی دوا تیار ہوچکی ہے۔
اب آپ نے کرنا صرف یہ ہے کہ ہر دو گھنٹے بعد آپ نے ایک کپ پی لینا ہے۔ اور ساتھ میں کوشش کریں کے کم از کم آپ 1 لیٹر پانی بھی ساتھ پیتے رہیں۔
اس طرح سے آپ کے جسم میں موجود فالتو چربی پگھلنا شروع ہوجائے گی اور آپ کا وزن بھی کم ہونا شروع ہوجائےگا۔

ادرک سے پیٹ کم کیسے کریں:

ادرک کے استعمال سے بھی پیٹ بہت آسانی سے کم کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ ادرک کا استعمال کرتے ہیں اور ساتھ میں ایک دو اور چیزیں استعمال کرتے ہیں تو پیٹ کا مسئلہ بڑی آسانی سے حل ہوجاتا ہے۔
اشیاء:
پانی ڈیڑھ گلاس
گرین ٹی ایک چمچ
شہد ایک چمچ
ادرک پسا ہوا آدھا چمچ
علاج کا طریقہ:
دوستو آپ نے ایک برتن لے لینا ہے اور اس برتن میں پسا ہوا ادرک ڈال کر اوپر سے گرین ٹی ڈال دینی ہے۔ دونوں چیزوں کو ڈالنے کے ڈیڑھ کپ پانی ڈال دینا ہے اور اس کے بعد چولہے پر رکھ دیں۔
چولہے کو تب تک آپ نے جلنے دینا ہے جب تک پانی ایک کپ نہیں رہ جاتا۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چولہا آف کرکے پانی کسی کپ میں ڈال دیں۔ اس کپ میں آپ نے ایک چمچ شہد ڈال دینا ہے اور اچھی طرح ہلا کر مکس کرلیں۔
طریقہ استعمال:
آپ نے یہ شربت جو بنا یا ہے۔ اس کو صبح شام پیئے۔ اگر آپ روزانہ اس شربت کو بنا کر پیتے ہیں تو کچھ ہی دنوں میں آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائےگا۔ اور آپ سلم اور سمارٹ بھی ہوجائیں گے۔

سونف کے استعمال سے موٹاپا کیسے ختم کریں:

پہلے جتنے بھی ٹوٹکے بتائے گئے آپ کو اُن میں زیادہ تر ایک سے زیادہ چیزیں شامل تھیں۔ لیکن اس ٹوٹکے میں صرف ایک چیز استعمال کرنا پڑے گی آپ کو اور وہ چیز سونف کا استعمال ہے۔ سونف کے استعمال سے آپ کچھ ہی دنوں میں موٹاپے سے نجات حاصل کرسکوگے۔
علاج کا طریقہ:
سب سے پہلے ایک گلاس میں پانی لے لیں اور اس پانی میں سونف کے تیل کے 5 قطرے شامل کرلیں۔ بس اتنا سا کام اور آپ کا شربت تیار ہوچکاہے۔
اس شربت کو دن میں آپ کسی بھی وقت پی سکتے ہیں۔ جب آپ اس شربت کو پیو گے تو آپ کو بہت زیادہ بھوک لگے گی لیکن آپ کو تھوڑا صبر کرنا ہوگا اور جس ٹائم پر آپ کھانا کھاتے ہیں اُس ٹائم تک صبر کریں اور پھر کھانا کھالیں۔
اگر آپ یہ کام کچھ دن تک جاری رکھتے ہیں تو کچھ ہی دنوں میں رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔

پیاز کے تیل سے پیٹ کی چربی ختم کرنے کا طریقہ:

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس میں قدرت نے بہت شفا رکھی ہے۔ اگر پیاز کے تیل کے ساتھ کلونجی کا تیل بھی ملا لیا جائے تو پھر بڑی سے بڑی نکلی ہوئی توند کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
علاج کا طریقہ:
پیاز کا تیل اور کلونجی کا تیل برابر وزن لے کر اچھی طرح آپس میں ملا لیں۔ اور پھر ہر روز صبح کے وقت نہار منہ بیس قطرے نیم گرم پانی میں مکس کر کے پیتے جائیں۔
پیاز کے تیل اور کلونجی کے تیل کے استعمال سے نا صرف آپ کا بلڈ کولیسٹرول کنٹرول ہوگا بلکہ آپ کے پیٹ کی توند کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔